24-May-2022 غیر عنوان-
https://youtu.be/r_7oyhm85z0
Audio 👆👆
شانِ ازہری
،،،،،،،،
آخرش ہو کیوں بلندی پر نہ شانِ ازہری
ہے شہِ کونین پر قربان جانِ ازہری
بابٍ کعبہ اُن کے استقبال کی خاطر کھُلا
فخر ہے ازہر کو بھی، ایسا ہے مانِ ازہری
نور کے ہوں پھول جیسے ایسے ہر اِک لفظ تھے
دِل کی دنیا کو بدلتا تھا بیانِ ازہری
درسِ حق گوئی بفضلِ حق ہے مرشد سے مِلا
"ظلم سے ڈرتے نہیں ہم عاشقانِ ازہری"
جو لبِ اطہر سے نکلی بات وہ ہو کر رہی
ہے عطائے مفتیِ اعظم زبانِ ازہری
یہ کِسی میں دم نہیں جو عرس ان کا روک لے
کفر کے شیروں پہ غالب ہیں سگانِ ازہری
عرس اُن کا تا قیامت ہوگا یوں ہی دیکھنا
منہ کی کھائیں گے ہمیشہ باغیانِ ازہری
چاہئے فیضِ رضا سب کو ہے جب تک یہ جہاں
یا خدا رکھنا سلامت خاندانِ ازہری
اعلی حضرت، مفتیِ اعظم، ہیں اور حامد رضا
اس لیے ہے عشق کا مرکز مکانِ ازہری
دیکھ لو توصیفؔ! ہم ہی لوگ ہیں وہ خوش نصیب
جن کو کہتا ہے زمانہ خادمانِ ازہری
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا
+91 9594346926
Saba Rahman
28-May-2022 07:13 PM
Nyc one
Reply
Shnaya
28-May-2022 01:46 PM
👏👌
Reply
Reyaan
28-May-2022 09:38 AM
👏👌
Reply